سردی کے دوران اسموگ کے بڑھنے کا خطرہ، ایڈوائزری جاری – Pakistan


وزارت قومی صحت نے اسلام آباد والوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی، جس کے مطابق اسلام آباد میں فضائی آلودگی تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ملک کے دارالحکومت میں خشک سردی کے دوران اسموگ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر وزارت قومی صحت نے اسلام آباد کے شہریوں کو اسموگ سے متعلق خبردار کر دیا۔

وزارت قومی صحت نے اسلام آباد والوں کے لیے اسموگ سے متعلق احتیاطی تدابیر پر مشتمل ایڈوائزری جاری کردی، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فضائی آلودگی تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد میں اسموگ صحت عامہ کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اسموگ کے دوران فضا میں موجود ذرات صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اس لیے اسلام آباد کے شہریوں کو اسموگ بڑھنے پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اسموگ سے بچے، بوڑھے، دائمی امراض کا شکار افراد کو زیادہ خطرہ ہے، بچے، بزرگ، دائمی امراض کا شکار افراد اسموگ میں خصوصی احتیاط کریں۔

وزارت صحت نے جاری ایڈوائزری میں کہا کہ شدید اسموگ سانس، دل، آنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ کرتی ہے، شہری گھر سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں، کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں، شہری فضائی آلودگی والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں۔ شہری لکڑی، کوڑا جلانے، دھواں پھیلانے سے اجتناب کریں اور دوران اسموگ آنکھوں میں جلن ہونے پر صاف پانی سے دھوئیں، اسموگ کے دوران ماسک پہن کر گھر سے نکلیں جبکہ سانس کی تکلیف، درد سینہ پر معالج سے رجوع کریں۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ دمہ اور سانس کے مریض ادویات ساتھ رکھیںِ اسموگ سیزن کے دوران شہری پانی کا زیادہ استعمال کریں، شہری فضائی آلودگی میں کمی کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔


Source link

Check Also

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *