سعودی عرب نے پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ یہ مدت آج ختم ہونی تھی، تاہم سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے بروقت توسیع کی منظوری دے دی۔
سعودی عرب نے پاکستان کیلئے اسٹیٹ بینک میں موجود تین ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ یہ توسیع سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے کی گئی، جس کی باضابطہ اطلاع متعلقہ حکام کو فراہم کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تین ارب ڈالر کے اس ڈیپازٹ کی مدت آج ختم ہورہی تھی، تاہم سعودی حکومت کی جانب سے بروقت توسیع کے اعلان نے پاکستان کے مالی معاملات میں ایک اہم سہولت فراہم کر دی ہے۔
تین ارب ڈالر کی یہ رقم اس وقت بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں موجود ہے اور پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہے، جو ادائیگیوں کے توازن اور مالی استحکام کیلئے انتہائی اہم تصور کی جاتی ہے۔
حکام کے مطابق اس توسیع کے بعد پاکستان کو فوری طور پر کسی ادائیگی کے دباؤ کا سامنا نہیں ہوگا، جبکہ معاشی سرگرمیوں کے تسلسل کیلئے بھی یہ اقدام معاون ثابت ہوگا۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator
