’سعید انور بننا تھا یہ تو سعید اجمل بن گیا‘ صائم ایوب کی بولنگ پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار – Sports

ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب اب تک بیٹنگ میں ناکام اور بولنگ میں کارآمد ثابت ہوئے ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کے نوجوان جارح مزاج اوپنر صائم ایوب بیٹنگ میں تو اپنی کارکردگی نہیں دکھا پارہے لیکن انہوں نے اپنی بولنگ سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

صائم ایوب جن کی ایک پہچان ان کا نو لک شاٹ بھی ہے تاہم ایونٹ میں وہ نو لک شاٹ کیا لگاتے بیٹنگ میں مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی بنگلادیش کے خلاف صائم ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے اور ایشیا کپ 2025 میں چوتھی بار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے لیکن صائم ایوب نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کے خلاف 2 وکٹیں لیں اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

صائم کی بولنگ پرفارمنس دیکھ کر شائقین سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ یہ ٹیم میں بطور بیٹر کھیل رہے یا بطور بولر ٹیم کا حصہ ہیں کیوں کہ رن ان سے بن نہیں رہے البتہ مخالف ٹیم کی وکٹیں اڑا رہے ہیں۔

صائم ایوب جنہیں ماضی قریب میں بہترین کارکردگی پر مبصرین مستقبل کا سعید انور قرار دیتے رہے ہیں۔ ایشیا کپ میں صائم کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو وہ بطور بیٹر 6 میچوں میں یکسر ناکام رہے اور ایک ٹورنامنٹ میں انفرادی رن کا کھاتہ کھولے بغیر 4 بار آؤٹ ہو چکے ہیں اور ان کا مجموعی اسکور 23 اور سب سے زیادہ اسکور 21 ہے۔



مستند بلے باز کی حیثیت سے شامل صائم ایوب کے بیٹ سے ایک جانب رنز نہیں نکل رہے، لیکن دوسری جانب جب جب انہوں نے گیند تھامی مخالف بلے بازوں کی وکٹیں اڑائیں اور اب تک 8 وکٹوں کے ساتھ رواں ایشیا کپ کے بہترین بولرز کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ اس کے برعکس 23 رنز کے مجموعے کے ساتھ وہ بیٹرز کی فہرست میں 54 ویں نمبر پر ہیں۔

صائم ایوب کی اس الٹ کارکردگی پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

کچھ صارفین نے مبصرین کے ان کو مستقبل کا سعید انور قرار دیے جانے کی رائے کی بنیاد پر دلچسپ پوسٹ کی اور لکھا کہ ہم تو انہیں اب تک سعید انور سمجھتے رہے، جب کہ وہ تو سعید انور نکلے۔

ایک صارف نے شیر اور بلی کی تصویر اس دلچسپ تبصرے کے ساتھ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ صائم بیٹ کے ساتھ بلی جب کہ گیند کے ساتھ شیر لگتے ہیں۔

ایک اور صارف نے ان کے چار (0) کو آڈی گاڑی کے لوگو سے تشبیہہ دیتے ہوئے صائم ایوب کو آڈی گاڑی کا برانڈ ایمبیسڈر قرار دے ڈالا۔

کئی کرکٹ ویب سائٹ نے بھی صائم ایوب کے ایشیا کپ میں چوتھے ڈک کو نمایاں انداز میں خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے۔

واضح رہے کہ نوجوان بیٹر نے ایشیا کپ کے ابتدائی راؤنڈ کے تینوں میچوں میں ڈک حاصل کرنے کی ہیٹ ٹرک کی۔ وہ عمان، بھارت اور یو اے ای کے خلاف کوئی رن نہ بنا سکے۔ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف 21 اور سری لنکا کے خلاف صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ بنگلہ دیش کے خلاف وہ ایک بار پھر صفر پر پویلین لوٹے۔


Source link

Check Also

نیتن یاہو نے میرے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اتفاق کرلیا، صدر ٹرمپ – World

نیتن یاہو نے میرے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اتفاق کرلیا، صدر ٹرمپ – World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *