پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 1372 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 178 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی اونس سونا 4002 ڈالر پر آگیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 65 روپے کمی سے نئی قیمت 5127 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 56 روپے کمی سے 4395 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 48.65 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator