سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے فائنل میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے، وسیم جونیئر کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
فائنل کے لیے سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
3ملکی ٹی20سیریز میں لیگ مرحلے میں پاکستان کی پہلی پوزیشن رہی، سری لنکا نے لیگ مرحلے میں دو میچز جیتے جب کہ آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے ہرایا۔
کپتان سلمان آغا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کوشش ہوگی اچھا پرفارم کرکے فائنل میچ جیتیں۔
سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ اس وکٹ 160/170 اچھا اسکور ہوگا۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator