سیزفائر کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان پر ڈرون حملے، حزب اللہ کمانڈر ساتھی سمیت شہید – World

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعے کو جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ کے قصبے تُول میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں دو افراد شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نیشنل نیوز کے مطابق وزارتِ صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ڈرون نے تُول کے قریب سڑک پر چلنے والی ایک گاڑی پر میزائل فائر کیا، جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

بعد ازاں اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ نبطیہ کے علاقے میں اس نے حزب اللہ کے ایک رکن عباس حسن کارکی کو نشانہ بنایا ہے۔

عباس حسن حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ تھے اور انھوں نے حالیہ برسوں میں کئی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔

تاہم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوج کے اس بیان پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ نومبر 2024 کے معاہدے کی تقریباً روزانہ کی بنیاد پر خلاف ورزی جاری رکھی ہوئی ہے۔



جنگ بندی کے معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو جنوری 2025 تک جنوبی لبنان سے مکمل انخلا کرنا تھا، تاہم اب تک وہ صرف جزوی طور پر فوج واپس بلا سکی ہے اور سرحدی علاقے میں پانچ چوکیوں پر فوجی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔


Source link

Check Also

UAE Ambassador meets Minister of Foreign Affairs of Ecuador

UAE Ambassador meets Minister of Foreign Affairs of Ecuador

UAE Ambassador meets Minister of Foreign Affairs of Ecuador Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *