وفاقی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جس میں بھارتی شہروں میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت کے فیصلے سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے ایف آئی ایچ کو پاکستان کے میچز کے لیے نیوٹرل وینیو کا آپشن دیا تھا۔
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہوگا اور 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان سینئر ہاکی ٹیم بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کر سکی تھی۔
Source link