سی ڈی ایف نوٹی فکیشن پر مہم چلانے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے، عطا تارڑ – Pakistan


وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفیکیشن پر مہم چلانے والے بڑے بڑے سینئر صحافیوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے جنہوں نے ایک بے بنیاد طوفان برپا کر رکھا تھا۔ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کو بھی شرمندہ ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کا دفاع ایک بار پھرمزید مضبوط ہوا ہے، اسٹرکچرل تبدیلیاں کرکے اپنے دشمن کوخوفزدہ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام فورسز کے لیے ایک متحدہ کمانڈ قائم کی گئی ہے۔ ہمیں جنگ میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مشرقی اورمغربی دونوں سرحدوں کومحفوظ بنا لیا ہے جس کے بعد اب دشمن کی جرات نہیں ہوگی۔


Source link

Check Also

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *