صارفین کے لیے بُری خبر، ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں اضافہ – Pakistan


ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 35 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

اتھارٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اضافے کا اطلاق مارچ سے مئی 2026 تک تین ماہ کے لیے ہوگا۔

فیصلے کے تحت صارفین کو آئندہ ماہ سے بجلی کے بلوں میں اضافی ادائیگی کرنا ہوگی، جس کا اطلاق مقررہ مدت تک جاری رہے گا۔ نیپرا کے مطابق یہ اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔


Source link

Check Also

ایران کے خلاف آپریشن میں امریکا کا بی-52 بمبار طیارے کے استعمال کا انکشاف – World

ایران کے خلاف آپریشن میں امریکا کا بی-52 بمبار طیارے کے استعمال کا انکشاف – World

امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف آپریشن ”ایپک فیوری“ کے ابتدائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *