صارفین کے لیے خوشخبری: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں کمی کردی – Business & Economy

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مالی سال 26-2025 کے لیے گیس کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا، جس کے تحت سوئی سدرن کی قیمت میں 8 فیصد جب کہ سوئی نادرن کی قیمت میں 3 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق 2025-26 کے لیے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کی اوسط مقررہ قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

ایس این جی پی ایل کی اوسط قیمت 3 فیصد کمی کے بعد 1804.08 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جب کہ ایس ایس جی سی ایل کی اوسط قیمت 8 فیصد کمی کے بعد 1549.41 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا اعلامیے کے مطابق گیس کمپنیوں کے اخراجات اور آمدن کو بہتر بنا کر طلب کا از سر نو تعین کیا، پی ایل ایل کے مؤخر شدہ کارگو کا اثر صارفین کے فائدے میں شامل کیا گیا، ایس این جی پی ایل کے 13,565 ملین اور ایس ایس جی سی ایل کے 47,315 ملین روپے ایڈجسٹ کر دیے۔





اعلامیے کے مطابق کیٹیگری وار گیس قیمتوں کے لیے وفاقی حکومت سے مشاورت طلب کی گئی، نئی قیمتوں کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفکیشن جاری کرے گا، اس وقت تک موجودہ کیٹیگری وار گیس قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا مقصد صارفین کے بوجھ کو کم کرنا اور گیس کمپنیوں کے مالی معاملات میں شفافیت و توازن قائم رکھنا ہے۔ یہ اقدام عوام کو ریلیف دینے اورصنعتوں وگھریلوصارفین کے لئے توانائی کی قیمتوں میں مناسب سطح برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔


Source link

Check Also

پاکستان نے بنگلہ دیش کو برآمد کرنے کے لیے ایک لاکھ ٹن چاول خریدنے کا ٹینڈر جاری کردیا – Business & Economy

پاکستان نے بنگلہ دیش کو برآمد کرنے کے لیے ایک لاکھ ٹن چاول خریدنے کا ٹینڈر جاری کردیا – Business & Economy

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *