امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے سعودی سرمایہ کاری 15 ہزار ارب ڈالر تک بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ یو ایس سعودی انوسٹمنٹ فورم سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا آج دو سو ستر ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے، بہترین امریکی فوجی نظام سعودیہ کو دیا جائے گا۔
واشنگٹن میں یو ایس سعودی انوسٹمنٹ فورم سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج کے دن 270 ارب ڈالر کے معاہدے ہورہے ہیں اور بہترین امریکی فوجی نظام سعودی عرب کو فراہم کیا جائے گا۔
امریکی صدر نے دونوں ممالک کے تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان بہترین شراکت داری ہے اور امریکا اب دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امیگریشن اب مکمل طور پر MAGA کے تحت ہے۔ ”شاید مجھے اپنی پارٹی سے تھوڑا دباؤ برداشت کرنا پڑے،“ لیکن سعودی سرمایہ کار اپنے ملازمین کو امریکا لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”میں ان لوگوں کا خوش آمدید کہنے والا ہوں۔“
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ممکن ہے اور ولی عہد محمد ایک مضبوط اور جرات مند شخصیت ہیں۔
اپنے خطاب میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ فیڈ کی نوکری بہت آسان ہے، کچھ کرنا نہیں ہوتا بس آؤ اور ایک تقریر کردو۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اے آئی پلانٹس اپنے پاور جنریشن پر بنائے جائیں گے اور ہم اے آئی میں چین سے آگے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل کسی صدر نے امریکی انڈسٹری کی حفاظت نہیں کی اور سرمایہ کاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے زیرانتظام امریکہ بزنس کے لیے کھلا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہر ملک ہمارے طیارے اور میزائل خریدنا چاہتا ہے اور امریکا نے ناکام سلیپی بائیڈن کو مسترد کیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فیکٹریاں دوبارہ بنانے کے لیے ’9 ماہ میں 18 ٹریلین ڈالر‘ حاصل کیے۔
موسمیاتی مسائل پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی دنیا کو تباہ کر رہی ہے، لیکن بجائے گرمی کے مزید ٹھنڈک ہو رہی ہے۔
امریکی صدر نے ایلون مسک سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا ایلون نے کبھی ایک بار بھی انہیں صحیح معنوں میں شکریہ ادا کیا؟ ”ایلون، تم بہت خوش قسمت ہو کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔“ انہوں نے مزید پوچھا کہ کیا ایلون نے کبھی مجھے واقعی میں شکریہ کہا؟
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator