امریکا میں شرح سود میں ممکنہ کمی اور اس کی چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
سونے کی قیمت بدھ کے روز عالمی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ 0.8 فیصد اضافے کے بعد 4 ہزار 173 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا جبکہ ایک موقع پر اس کی قیمت 4 ہزار 186 ڈالر تک جا پہنچی تھی۔
رائٹرز کے مطابق اس اضافے کی سب سے بڑی وجہ امریکا کی شرح سود میں ممکنہ کمی اور چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے سونا خریدنے کو ترجیح دی ہے۔
چاندی کی قیمت بھی 0.3 فیصد اضافے کے بعد 51 اعشاریہ 60 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکی ہے۔ منگل کے روز مارکیٹ میں چاندی 53 اعشاریہ 60 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی، جو کہ ایک نیا ریکارڈ تھا۔
ماہرین کے مطابق چاندی کی قیمت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ سونے کی قیمتوں کا بڑھنا اور اسپاٹ مارکیٹ میں سپلائی کی کمی ہے۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator