غزہ جنگ کا خاتمہ نزدیک ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان – World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے حوالے سے اہم پیش رفت کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ “ کہ ہمارے پاس مشرقِ وسطیٰ میں عظیم کام کرنے کا ایک حقیقی موقع اور امکان ہے، پہلی بار سب خاص مقصد کے لیے ایک ساتھ ہیں۔“

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ”ہم غزہ میں جنگ ختم کرنے کی ڈیل کے قریب ہیں، اس خاص مقصد کے لیے سب متفق ہیں اور ہم یہ کرکے رہیں گے۔“



یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ہی ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے کے قریب ہیں اور جلد ایک بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق پیر کو ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات ہو رہی ہے، ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات کا مقصد جنگ بندی معاہدے کا فریم ورک طے کرنا ہے۔

ٹرمپ نے اگرچہ کوئی مخصوص ٹائم لائن یا تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ان کے تازہ بیانات نے عالمی سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔


Source link

Check Also

خواتین میں گھٹنے کا درد زیادہ کیوں؟ اصل وجہ سامنے آ گئی – Health

خواتین میں گھٹنے کا درد زیادہ کیوں؟ اصل وجہ سامنے آ گئی – Health

مردوں کے مقابلے میں خواتین اکثر گھٹنوں کے درد اور جوڑوں کی تکالیف کا زیادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *