فرح خان اور دیپیکا میں لڑائی؟ انسٹاگرام پر ایک دوسرے کا ان فالو کرنے کی حقیقت کیا ہے؟ – Life & Style

حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ اسکرین شاٹس گردش کرنے لگے جن میں دعویٰ کیا گیا کہ فلم ساز فرح خان اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے۔ اس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہو گئے ہیں۔

کچھ صارفین نے تو یہاں تک کہنا شروع کر دیا کہ رنویر سنگھ نے بھی فرح کو ان فالو کر دیا ہے۔ افواہیں یہ بھی چلیں کہ یہ سب دپیکا کی ’آٹھ گھنٹے کی ورک شفٹ‘ کے مطالبے پر فرح خان کے طنز کے بعد ہوا ہے، لیکن فرح خان نے یہ خبریں دیکھیں اور ایک پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سخت جواب دیا۔ انہوں نے لکھا، ’کیا بکواس لکھتے ہو! برائے مہربانی کچھ اور کام ڈھونڈ لو۔‘

اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ خبریں غلط ہیں۔ دراصل دپیکا اور فرح کی دوستی پرانی اور مضبوط ہے۔ یاد رہے دپیکا کی پہلی فلم اوم شانتی اوم بھی فرح خان نے ہی بنائی تھی۔ بعد میں دونوں نے فلم ہیپی نیو ایئر بھی ایک ساتھ کی، جو بہت کامیاب ہوئی تھی۔



ایک ویڈیو میں انہوں نے رادیکا مدان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے تپ کے ہی تو سونا بنتا ہے‘، جب رادیکا نے بتایا کہ وہ 48 سے 56 گھنٹے بغیر رکے کام کر چکی ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں فرح نے مذاق میں کہا کہ دپیکا اب صرف آٹھ گھنٹے شوٹنگ کرتی ہیں اس لیے ان کے شو پر آنے کا وقت نہیں ملتا۔

انسٹاگرام اَن فالو کرنے کی خبریں محض افواہیں ثابت ہوئیں۔ فرح خان نے صاف کر دیا کہ ان کے اور دپیکا کے تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں ہے۔ دونوں کا رشتہ پرانا اور گہرا ہے، اور فرح کے مطابق ایسی جھوٹی کہانیاں پھیلانے والے لوگ بس فضول باتوں میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔


Source link

Check Also

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا محفوظ فیصلہ جاری – Pakistan

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا محفوظ فیصلہ جاری – Pakistan

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *