’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘ — وفاقی وزرا کا سری لنکن ٹیم کے لیے اظہارِ تشکر – Pakistan


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے جاری دورۂ پاکستان پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

رہنماؤں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سری لنکن ٹیم نے پاکستان آ کر نہ صرف کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کیا بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی اور تعاون کے رشتے کو بھی مزید مضبوط بنایا ہے۔

تینوں شخصیات نے اس بات پر زور دیا کہ سری لنکا نے ہمیشہ کھیل اور خیرسگالی کے جذبے کے تحت پاکستان کا ساتھ دیا ہے، جو دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اور باہمی احترام کی روشن مثال ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے دورے اور ہمیشہ کرکٹ کے کھیل کی حمایت کرنے پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انھوں نے لکھا کہ کھیل کے جذبے کو اسی طرح برقرار رکھیں، آپ کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہا کہ سری لنکن ٹیم کے دورۂ پاکستان کے تسلسل پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ٹیم نے بہترین کرکٹ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں ان کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میں سری لنکن ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی نے بھی ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ سری لنکن ٹیم کا شکریہ کہ انہوں نے پاکستان کے دورے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ کھیل کے جذبے اور یکجہتی کی روح روشن ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر فرینڈشپ ناٹ آؤٹ ہیش ٹیگ کے ساتھ پاکستان میں شائقین کرکٹ نے ٹور جاری رکھنے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر کا سلسلہ شروع کر دیا۔


Source link

Check Also

کراچی کے تاریخی کینٹ اسٹیشن کا نقشہ تبدیل، جدید سہولیات متعارف – Pakistan

کراچی کے تاریخی کینٹ اسٹیشن کا نقشہ تبدیل، جدید سہولیات متعارف – Pakistan

پاکستان ریلوے نے کراچی کے تاریخی کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *