فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا، عالمی مارکیٹ میں بھی کمی – Business & Economy

فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا، عالمی مارکیٹ میں بھی کمی – Business & Economy

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 70 ڈالر کی کمی کے ساتھ فی اونس 4,013 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔



مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو 6 ہزار 200 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث ملکی مارکیٹ پر بھی اثرات مرتب ہوئے، جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔


Source link

About The Republic

Check Also

Finance Minister Aurangzeb leaves for US to attend IMF-World Bank spring meetings

Finance Minister Aurangzeb leaves for US to attend IMF-World Bank spring meetings

Finance Minister Aurangzeb leaves for US to attend IMF-World Bank spring meetings Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *