قومی ٹیم کا ایشیا کپ کی میچ فیس 7 مئی کے شہدا اور شہریوں کے نام کرنے کا اعلان – Sports

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں ملنے والی اپنی فیس سات مئی کو بھارت کی جانب سے کیے گئے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کر دی ہے۔

گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

اگرچہ بھارتی ٹیم نے ٹرافی لینے سے انکار کیا، لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی فیس کو متاثرہ خاندانوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔



اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل میچ کی فیس 7 مئی کو ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے معصوم متاثرین کے نام کر دی ہے، جس میں بچوں سمیت عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

بھارتی افواج نے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب پاکستان پر بزدلانہ حملے کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں پاک فوج کے 11 جوان اور خواتین و بچوں سمیت 40 شہری شہید ہوگئے تھے۔

جس کے نتیجے میں پاکستان کی افواج نے ’’معرکۂ حق‘‘ کے تحت بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا تھا۔ پاکستان نے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے ذریعے بھارت کو نشانہ بنایا تھا۔


Source link

Check Also

نیتن یاہو نے میرے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اتفاق کرلیا، صدر ٹرمپ – World

نیتن یاہو نے میرے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اتفاق کرلیا، صدر ٹرمپ – World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *