لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، شہر میں اسموگ کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل – Pakistan


لاہور اسموگ میں بدستور سرفہرست ہے جس کے باعث شہر کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔

اسکولز کے اوقات کی تبدیلی کا پیغام وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکولز صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے اور ڈیڑھ بجے اسکولز میں چھٹی ہوگی۔

اس کے علاوہ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے اسموگ کے پیش نظر صوبے بھر میں سرکاری اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دیے ہیں۔

پنجاب کی سینئر وزیر برائے ماحولیات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسموگ گن کے استعمال سے فضائی آلودگی میں کمی لا رہے ہیں، رواں سال صورتحال گزشتہ سال جیسی نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ صوبے بھر میں 41 ایئر کوالٹی مانیٹرز نصب کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید مانیٹرنگ یونٹس اور اے آئی بیسڈ فورکاسٹنگ سسٹم کو فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ فضائی آلودگی کی بروقت پیشگوئی اور کنٹرول ممکن ہو۔


Source link

Check Also

Noura Al Kaabi Joins Indian community in celebrating cultural, civilisational heritage in UAE

Noura Al Kaabi Joins Indian community in celebrating cultural, civilisational heritage in UAE

Noura Al Kaabi Joins Indian community in celebrating cultural, civilisational heritage in UAE Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *