لیبیا سے غیر قانونی فنڈز لینے کا الزام؛ سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی جیل منتقل – World


فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو منگل کے روز عدالت کے حکم پر پانچ سال قید کی سزا کے تحت جیل منتقل کر دیا گیا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی 2007 کی انتخابی مہم کے لیے لیبیا سے غیر قانونی فنڈز حاصل کرنے کی مجرمانہ سازش کی۔

عالمی میڈیا کے مطابق 70 سالہ نکولس سرکوزی کو فرانس کی فوجداری عدالت نے گزشتہ ماہ لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی سے اپنی 2007 کی صدارتی انتخابی مہم کے لیے غیر قانونی فنڈز حاصل کرنے کی مجرمانہ سازش کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

جس کے بعد آج انہیں پیرس کی لاسانتے جیل“ منتقل کردیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ فرانس کی تاریخ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی سابق صدر کو جیل بھیجا گیا ہو۔

عدالت نے قرار دیا کہ سرکوزی اور ان کے قریبی ساتھیوں نے معمر قذافی سے مالی تعاون کے لیے خفیہ روابط رکھے اور ممکنہ طور پر لاکھوں یوروز حاصل کیے۔
اگرچہ یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ یہ رقم واقعی انتخابی مہم میں خرچ ہوئی، مگر عدالت نے تسلیم کیا کہ ایک منظم مجرمانہ سازش ضرور رچائی گئی تھی ، جس سے سرکوزی باخبر تھے۔

فرانسیسی قانون کے تحت صرف ایسی سازش میں شریک ہونا بھی قابلِ سزا جرم ہے۔

دیگر الزامات سے بریت

سرکوزی پر بدعنوانی، انتخابی فنڈنگ میں بے ضابطگی اور عوامی خزانے سے غبن جیسے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے، جن سے وہ بری ہو گئے، کیونکہ پراسیکیوشن براہِ راست مالی لین دین ثابت نہ کر سکی۔

عدالتی فیصلہ

پیرس کی کرمنل کورٹ نے 26 ستمبر 2025 کو سرکوزی کو مجرم قرار دے کر پانچ سال قید، 100 ہزار یورو جرمانہ اور پانچ سال کے لیے عوامی عہدہ رکھنے پر پابندی عائد کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ سزا فوراً نافذ کی جائے گی، جس کا مطلب ہے کہ اپیل زیرِ سماعت ہونے کے باوجود انہیں جیل جانا پڑے گا۔ ان کے وکلاء نے فوری رہائی کی درخواست دائر کر دی ہے، جس پر عدالت دو ماہ میں فیصلہ کرے گی۔

سابق صدر کا سزا پر موقف

70 سالہ سرکوزی نے سزا کے حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ایک بے قصور ہیں۔ انہوں نے فرانس کے مختلف طبقوں کے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ سزا انتقام کی بنیاد پر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ”سچائی ضرور جیتے گی، مگر اسکی بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔“

انہوں نے سزا سے قبل اپنی اہلیہ کارلا برونی کا ہاتھ تھامے جیل کا رُخ کیا، جہاں ان کے حامیوں نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سابق فرانسیسی صدر کو دوران قید حفاظت کے پیش نظر علیحدہ سیل میں رکھا جائے گا جہاں انہیں ٹی وی اور فون کے استعمال کی اجازت ہوگی۔ انہیں ہفتے میں تین مرتبہ ملاقات اور روزانہ ایک مرتبہ تنہا چہل قدمی کی بھی اجازت ہوگی۔


Source link

Check Also

پاکستان اورافغانستان سرحد کھولنے پر متفق: طورخم سرحد 10 روزہ بندش کے بعد آج کھلنے کا امکان – Pakistan

پاکستان اورافغانستان سرحد کھولنے پر متفق: طورخم سرحد 10 روزہ بندش کے بعد آج کھلنے کا امکان – Pakistan

ضلع خیبر میں پاک افغان کشیدگی کے باعث 10 روز سے بند طورخم تجارتی گزرگاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *