پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے ہوائی اڈوں پر کیش لیس ماڈل متعارف کرا دیا گیا ہے۔ تمام ایئر پورٹس پر ڈیجیٹل ادائیگی نظام کے نفاذ کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک سے منظور شدہ ڈیجیٹل سروس فراہم کنندگان خدمات فراہم کرسکیں گے۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق ائیرپورٹس کے کاروباری اداروں کو اسٹیٹ بینک، لائسنس یافتہ ڈیجیٹل نظام اپنانا ہوگا۔
ترجمان پی اے اے نے کہا کہ ادائیگی نہ اپنانے والے کاروبار یا کنسیشنرز جرمانے کے مستحق ہوں گے۔
بیان میں ترجمان پی اے اے نے مزید کہا ہے کہ مسافروں کو نقد ادائیگی کا آپشن بدستور دستیاب ہوگا تاہم ڈیجیٹل ادائیگی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ جدید نظام لاہور، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر نصب کیا جا رہا ہے۔ دوسرے مرحلے میں اسے فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ ایئرپورٹ تک توسیع دی جائے گی۔
یہ اقدام حکومتِ پاکستان کے اس وسیع تر ہدف کا حصہ ہے جس کے تحت ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف منتقل کرنے اور سرکاری خدمات میں شفافیت بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق، ایئرپورٹس پر بڑھتی ہوئی سفری سرگرمیوں اور سہولیات میں اضافے کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے وقت کی بچت، شفافیت میں بہتری اور مسافروں کے لیے بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے گا۔
ایئرپورٹس پر موجود ریٹیل شاپس اور فوڈ آؤٹ لیٹس بھی اب ڈیجیٹل ادائیگیوں کو قبول کریں گے، جس سے مسافروں کے لیے خریداری اور کھانے پینے کا عمل مزید آسان ہو جائے گا۔
نئے نظام کے تحت تمام ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ خودکار طور پر تیار ہوگا، جس سے ادائیگیوں کے عمل میں شفافیت پیدا ہوگی اور غلطیوں کے امکانات کم ہوں گے۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator