نیتن یاہو نے غزہ پر ایک بار پھر ’فوری حملے‘ کا حکم دے دیا – World


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر غزہ پر حملے کا حکم دے دیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی فوج کو غزہ پر فوری ”طاقتور حملہ“ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب نیتن یاہو نے الزام لگایا کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کی ”واضح خلاف ورزی“ کی ہے۔

انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ حماس کی جانب سے مغویوں کی لاشوں کی واپسی سے متعلق خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ”وزیرِاعظم نے اسرائیلی دفاعی افواج کو ہدایت دی ہے کہ وہ غزہ میں طاقتور اور فیصلہ کن حملے کریں۔“

نیتن یاہو نے یرغمالیوں کی لاشیں نہ دیے جانے کو جواز بنایا ہے۔

واضح رہے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ 10 اکتوبر کو نافذ ہوا تھا۔


Source link

Check Also

پہلا ٹی 20: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے ہرا دیا – Sports

پہلا ٹی 20: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے ہرا دیا – Sports

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کوشکست …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *