نیتن یاہو نے میرے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اتفاق کرلیا، صدر ٹرمپ – World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے بڑے اعلانات کیے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ نیتن یاہو نے ان کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کو قبول کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی ہے اور اگر حماس بھی اس کو تسلیم کر لیتی ہے تو تمام اسرائیلی یرغمالی 72 گھنٹے کے اندر رہا ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسرائیل نے اس تجویز کو غور سے سنا ہے اور اس پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔



انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حماس نے یہ معاہدہ نہ مانا تو اسرائیل کو اپنی فوجی طاقت استعمال کرنے کا حق حاصل ہے، اور امریکا اس کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر تمام یرغمالی رہا ہو جائیں تو جنگ خود بخود ختم ہو جائے گی۔ مزید کہا کہ عرب اور مسلم ریاستیں غزہ کو غیر عسکری زون بنانے پر متفق ہو گئی ہیں اور ایک نیا عبوری انتظامی ڈھانچہ بنایا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ خود غزہ کی تعمیر نو اور بین الاقوامی نگرانی کے نگران “بورڈ آف پیس” کے سربراہ ہوں گے، اور اس ذمہ داری کو انہوں نے قبول کیا ہے کیونکہ فریقین نے ان کو اس کا اہل قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا: ”یقین کریں، میں بہت مصروف ہوں، لیکن پھر بھی میں نے یہ ذمہ داری قبول کر لی ہے۔“

صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو ایک سنگ میل قرار دیا، جس کا مقصد غزہ میں دیرپا امن قائم کرنا اور خطے کو مزید عدم استحکام سے بچانا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شروع سے ہمارے ساتھ ہیں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے غزہ منصوبے کی 100فیصد حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد، امیر قطر شاندار شخصیات ہیں، اردن کے شاہ، ترک صدر،انڈونیشیائی رہنما اچھے لوگ ہیں۔


Source link

Check Also

پاکستان کے کپتان نے رنر اپ کا چیک وصول کرکے کیوں پھینکا؟ حقیقت سامنے آگئی – Sports

پاکستان کے کپتان نے رنر اپ کا چیک وصول کرکے کیوں پھینکا؟ حقیقت سامنے آگئی – Sports

ایشیا کپ 2025 کی اختتامی تقریب میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *