نیویارک نیلامی: سونے سے بنے ’امریکا‘ نامی کموڈکی حیران کن فروخت – Life & Style


ایک مکمل طور پر فنکشنل سونے کے بیت الخلا کو متنازع اطالوی آرٹسٹ موریتزیو کیٹیلان نے تخلیق کیا، جس نے پہلے بھی کیلے کو ٹیپ سے دیوار سے لگا کر ایک آرٹ ورک بنایا اور اسے لاکھوں میں بیچ دیا تھا۔ اس سونے کے بیت الخلا کو سوتھ بیز کی نیویارک نیلامی میں $12.1 ملین ڈالرز میں فروخت کیا گیا۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق یہ 223 پاؤنڈ وزنی بیت الخلا، جسے کیٹیلان نے “امریکا” کا نام دیا، مکمل طور پر 18 قیراط سونے سے بنا ہوا تھا اور اس کی ابتدائی بولی $10 ملین تھی، جو اس وقت سونے کی مارکیٹ ویلیو کے برابر تھی۔

کیٹیلان نے بتایا کہ اس آرٹ ورک کا مقصد امریکا میں دولت کی حد سے زیادہ بھرمار اور فضول خرچی پر طنز کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کچھ قیمتی چیز سب سے عام اور ضروری جگہ پر رکھی جائے تاکہ اعلیٰ فن اور عام استعمال کے درمیان تعلق دکھایا جا سکے۔

نیلامی سے قبل، عوام کو یہ بیت الخلا سوتھ بیز کے نیویارک ہیڈکوارٹر میں دیکھنے کی اجازت دی گئی، لیکن استعمال کی اجازت نہیں تھی۔

اس کے بعد یہ سونے کا بیت الخلا نیویارک سے انگلینڈ بھیجا گیا اور بلین ہیم پیلس میں رکھا گیا، لیکن بعد میں یہ چوری ہو گیا۔ دو افراد کو سزا ہوئی، مگر بیت الخلا کبھی واپس نہیں ملا۔

حکام کا خیال ہے کہ یہ توڑ کر پگھلا دیا گیا ہوگا، جیسے لوور میوزیم سے چوری شدہ زیورات کے ساتھ ہوا تھا۔

کیٹیلان کے پچھلے مشہور کاموں میں “Comedian” بھی شامل ہے، جس میں ایک کیلا دیوار سے ٹیپ لگا کر چسپاں کیا گیا تھا اور یہ پاپ کلچر میں فوراً ہٹ ہو گیا، جس کی قیمت $6 ملین تک پہنچی۔


Source link

Check Also

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’شاہین اسٹرائیک 2‘ کا کامیاب اختتام – Pakistan

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’شاہین اسٹرائیک 2‘ کا کامیاب اختتام – Pakistan

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’شاہین اسٹرائیک ٹو‘ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *