وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں تاریخی ملاقات ہوئی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
ٹرمپ اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی۔ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اور وزیرخارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس کا ماڈل پیش کیا گیا۔ تاریخی ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین شخصیت کے مالک ہیں۔ وزیراعظم پاکستان بھی شاندار شخص ہیں۔ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم دونوں عظیم رہنما ہیں۔
فوٹو: بشکریہ گورنمنٹ آف پاکستان
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوول آفس میں ملاقات کے دوران پاک بھارت جنگ، پاک سعودیہ معاہدے اور مسئلہ کشمیر سمیت عالمی و علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ واشنگٹن کے اینڈریوز ائیر بیس پہنچے تو ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔
فوٹو: بشکریہ گورنمنٹ آف پاکستان
امریکی ائیر فورس کے اعلی عہدیدار نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ائیربیس سے روانہ ہوئے تھے۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator