ویرات کوہلی کا نیا کارنامہ، کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا – Sports

بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے فارمیٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ویرات کوہلی نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران سابق سری لنکن بیٹر کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کوہلی نے 81 گیندوں پر 74 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی اور سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں۔

کوہلی اب تک 57.71 کی اوسط سے 305 میچوں میں 14,255 رنز بنا چکے ہیں، جس میں ان کی 75 نصف اور 51 سنچریاں شامل ہیں۔



سنگاکارا اب تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جنہوں نے 404 میچوں میں 14,234 رنزبنائے ہیں، جن میں 93 نصف سنچریاں اور 25 سنچریاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوہلی دو مرتبہ انڈے پر آؤٹ، لیکن صائم ایوب کیسے طنز کا نشانہ بن گئے

یہ بھی پڑھیں: مسلسل دو میچوں میں صفر؛ کیا ویرات کوہلی کا اشارہ ’ریٹائرمنٹ کا خاموش اعلان‘ تھا؟

خیال رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے اعزاز بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے 463 میچوں 44.83 کی اوسط سے 18,426 رنز بنائے ہیں، جن میں 96 نصف سنچریاں اور 49 سنچریاں شامل ہیں۔


Source link

Check Also

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا اعلان – Pakistan

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا اعلان – Pakistan

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *