ٹرمپ نے وینزویلا کی فضائی حدود کو ‘نو فلائی زون‘ قرار دے دیا – World


امریکا اور وینزویلا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کی فضائی حدود اب مکمل طور پر بند ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ‘وینزویلا کے اوپر اور اردگرد کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند سمجھا جائے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ‘تمام ایئرلائنز، پائلٹس، منشیات فروشوں اور انسانی اسمگلروں کے لیے پیغام ہے کہ وہ وینزویلا کے اوپر اور اردگرد کی فضائی حدود کو پوری طرح بند سمجھیں۔’

اس سے قبل امریکی فضائی نگرانی کے ادارے (فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن) نے گزشتہ ہفتے بڑی ایئرلائنز کو انتباہ جاری کیا تھا کہ بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتِ حال اور فوجی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث وینزویلا کے اوپر پرواز کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

ان خبروں کے تناظر میں وینزویلا کی حکومت نے 6 بڑی بین الاقوامی ایئرلائنز کے آپریٹنگ حقوق منسوخ کر دیے تھے جنہوں نے کی وارننگ کے بعد ملک کے لیے پروازیں معطل کر رکھی تھیں۔

صدر ٹرمپ کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے کیریبین سمندر میں فوج کو تعینات کر رکھا ہے، جس میں جنگی بحری جہازوں سمیت دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز بھی شامل ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس تعیناتی کا مقصد سمندری راستوں سے منشیات کی اسمگلنگ روکنا ہے۔ تاہم وینزویلا کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اِن اقدامات کا اصل مقصد انکی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔


Source link

Check Also

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *