’ٹیکن‘ اسٹار ارسلان ایش کے یہاں بیٹے کی پیدائش – Life & Style


پاکستان کے ای اسپورٹس آئیکون اور عالمی شہرت یافتہ ٹیکن اسٹار کھلاڑی ارسلان صدیق عرف ارسلان ایش کے گھر پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ خوشی کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

پوسٹ میں اپنی اہلیہ کے ہاتھ اور نومولود بچے محمد ایان کے ہاتھ کی تصویر کے ساتھ کیپشن میں شکر اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ الحمداللہ وہ ایک بیٹے سے نوازے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اب ہماری فیملی مکمل محسوس ہو رہی ہے۔

ارسلان ایش دنیا کے عظیم ترین ٹیکن کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ٹیکن ایک مقبول فائٹنگ ویڈیو گیم سیریز ہے جس میں کھلاڑی مختلف کرداروں کے ساتھ مارشل آرٹس کی تکنیکیں استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں۔ 1994 میں شروع ہونے والی یہ سیریز آج دنیا بھر کے بڑے ای اسپورٹس مقابلوں خاص طور پر ایوولوشن چیمپئن سیریز (EVO) اور ٹورنامنٹ کا اہم حصہ بن چکی ہے۔

2025 میں اولاد پانے والے بولی وُڈ کے خوش نصیب ستارے

ارسلان ایش نے بچپن میں گیمنگ آرکیڈز سے کھیل کا آغاز کیا اور پھر دنیا بھر کے بڑے مقابلوں میں فتح حاصل کی۔ اگست 2025 میں انہوں نے لاس ویگاس میں اپنا چھٹا ایوو کراؤن حاصل کیا۔




Source link

Check Also

فیض حمید کو سزا: ’عمران خان کے لیے کیا نتائج ہوں گے‘ – Pakistan

فیض حمید کو سزا: ’عمران خان کے لیے کیا نتائج ہوں گے‘ – Pakistan

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی عدالت کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *