کالعدم تحریک طالبان کے سرحد پار دہشت گردی کے تانے بانے ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے۔ پشاور سے گرفتار افغان خودکش بمبار وسیم کا اعترافی بیان سامنے آ گیا۔
افغان خودکش بمبار وسیم کے مطابق اس نے خودکش حملے کی تربیت افغانستان کے علاقے شونکڑے کے مرکز میں حاصل کی۔
اعترافی بیان میں افغان خودکش بمبار کے مطابق مولوی صدیق اور کمانڈر رشید نے اسے ٹریننگ دی۔ جماعت الاحرار کے کارندے نے خودکش بمبار کی تربیت کے لیے راضی کیا۔
افغان بمبار نے انکشاف کیا کہ مئی 2024 میں پشاور میں خودکش حملہ کرنے کا حکم دیا گیا، جس کے بعد وہ اسمگلنگ نیٹ ورکس کے ذریعے کوئٹہ اور پھر پشاور پہنچا۔ تاہم پشاور پہنچتے ہی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔
اعترافی بیان میں انکشافات کے بعد ٹی ٹی پی کے افغان سرزمین پر موجود تربیتی مراکز اور بھرتی نیٹ ورکس پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator