پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ – Business & Economy


پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی دیکھنے میں آئی ہے، بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کی کمی کے بعد قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار966 روپے ہوگئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 80 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 27 روپے کمی کی بعد 5 ہزار 97 روپے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔


Source link

Check Also

اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ – Business & Economy

اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ – Business & Economy

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *