پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ – Business & Economy

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، فی تولہ سونا کئی ہزار روپے سستا ہوگیا۔

پیر کو سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں 2 دن اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا 3500 روپےکی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے پر آگیا۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10گرام سونےکی قیمت 3 ہزار ایک روپےکی کمی سے 3 لاکھ60 ہزار 392 روپے ہوگئی جب کہ عالمی مارکیٹ میں 35 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3980 ڈالر پر آگیا۔


دوسری جانب چاندی کی قدر میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ فی تولہ چاندی 130 روپےکی کمی سے 5 ہزار 22 روپے کی ہوگئی جب کہ 10 گرام چاندی 112 روپے کی کمی سے 4 ہزار 305 روپے کی ہوگئی، اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی 47.60 ڈالر ہوگئی۔


Source link

Check Also

واشنگٹن کے ریگن نیشنل ائیرپورٹ پر بم کی اطلاع، تمام پروازیں معطل – World

واشنگٹن کے ریگن نیشنل ائیرپورٹ پر بم کی اطلاع، تمام پروازیں معطل – World

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *