پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا استنبول مذاکرات سے متعلق گمراہ کن بیان مسترد کردیا – Pakistan


پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا استنبول مذاکرات سے متعلق گمراہ کن بیان مسترد کردیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان طالبان کا بیان حقائق کے منافی ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کے گمراہ کن بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان فریق نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے مؤقف میں کوئی ابہام نہیں، ہمارا مؤقف واضح اور ریکارڈ پر موجود ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیش کش کی اور واضح کیا کہ دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہے۔

وزارتِ اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی غلط بیانی یا جھوٹا دعویٰ قابلِ قبول نہیں۔


Source link

Check Also

بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا – Sports

بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا – Sports

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگِ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *