پاکستان کی ثالثی کی کوششیں، فیلڈ مارشل کا امریکی صدر سے اہم رابطہ، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ – Pakistan

پاکستان کی ثالثی کی کوششیں، فیلڈ مارشل کا امریکی صدر سے اہم رابطہ، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ – Pakistan


برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ فیلڈ مارشل آرمی چیف عاصم منیر نے اتوار کو امریکی صدر ٹرمپ سے بات چیت کی ہے۔

مشرق وسطی میں جنگ کی آگ ٹھنڈی ہونے کی امیدیں روشن ہوگئی، امریکا اور ایران کو انگیج کرنے میں پاکستان بازی لے گیا، پاکستان کی جنگ کے خاتمے کی کاوشیں رنگ لانے لگیں اور اس حوالے سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اتوار کو بات چیت کام کرگئی۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے مشرق وسطی میں جنگ کی آگ ٹھنڈی کرنے کی کاوشوں میں پاکستان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور ملٹری لیڈر عاصم منیر نے ایران سے اپنے روابط اور ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی گہرے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے ثالثی کی کاوشیں تیز کیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان نے ٹرمپ ایران بحران روکنے کی کوشش کی، ایک جانب فیلڈ مارشل نے امریکا کا محاز سنبھالا تو دوسری جانب وزیراعظم نے ایرانی قیادت کو انگیج کیا۔ شہبازشریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بات کی، وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ترکی کے ہم منصب سے پیر کو بات کی، ترکیہ نے بھی اسٹیوو وٹکاف سے بات چیت رکھی، پاکستانی رہنما بیک وقت ایران، وٹکاف اور جیرڈ کشنر سے رابطے میں تھے۔

فنانشل ٹائمزر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان امریکا کے ان چند اتحادیوں میں شامل ہے جن پر ایرانی میزائلز نہ برسے اور یہی وجہ تھی کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان غیرجانبدار ثالث کا کردار ادا کیا، مجتبی خامنہ ای نے بھی کہا تھا کہ وہ پاکستان کا خصوصی احترام کرتے ہیں۔

اخبار کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس معاملے میں تصدیق سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی حساس نوعیت کی معاملہ ہے، اسے میڈیا کے ذریعے بیان نہیں کیا جاسکتا۔


Source link

About The Republic

Check Also

Death toll from Israeli raids on Lebanon rises to 303 killed and 1,150 injured

Death toll from Israeli raids on Lebanon rises to 303 killed and 1,150 injured

Death toll from Israeli raids on Lebanon rises to 303 killed and 1,150 injured Source …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *