پاک افغان سرحد بندش؛ دونوں اطراف کے تاجروں کو یومیہ کروڑوں کا نقصان – Pakistan

پاک افغان سرحد بندش؛ دونوں اطراف کے تاجروں کو یومیہ کروڑوں کا نقصان – Pakistan

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی راستے 11 اکتوبر سے بند ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت معطل ہونے کے باعث تاجروں کو شدید نقصان پہنچا ہے، ساتھ ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستان میں اس وقت ٹماٹر کی قیمت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ٹماٹر، جو پاکستانی کھانوں میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمت 400 فیصد بڑھ کر 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

کابل میں پاک-افغان چیمبر آف کامرس کے سربراہ خان جان الوکوزئی نے رائٹرز کو بتایا کہ ’کشیدگی کے بعد سے تمام تجارتی اور ٹرانزٹ سرگرمیاں بند ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہر گزرتے دن کے ساتھ دونوں جانب تقریباً ایک ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سالانہ دوطرفہ تجارتی حجم 2.3 ارب ڈالر ہے، جس میں سبزیاں، پھل، اناج، دوائیں، گوشت اور ڈیری مصنوعات شامل ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’حالیہ بارڈر بندش سے دونوں ممالک کو روزانہ تقریباً ایک ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے‘۔

خان جان الوکوزئی کے مطابق ’ہمارے پاس روزانہ سبزیوں کے تقریباً 500 کنٹینرز آتے ہیں، جو کہ خراب ہو چکی ہیں۔“



تفصیلات کے مطابق سرحد کے دونوں جانب تقریباً 5 ہزار کنٹینرز سرحد کھلنے کے انتظار میں ہیں۔ طورخم، چمن، خرلاچی، اور انگور اڈہ پر سینکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں جن میں سے بعض گاڑیوں پر ایسی اشیا بھی لدی ہوئی ہیں جو خراب ہو رہی ہیں۔

تجارت کے راستے بند ہونے اور رسد کے مسائل کی وجہ سے دونوں ممالک میں اشیاء مہنگی ہورہی ہیں، اور عام صارفین اور چھوٹے تاجر سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔


Source link

About The Republic

Check Also

UAE hosting 2029 WBG-IMF Annual Meetings source of pride for all Arabs says Arab Parliament President

UAE hosting 2029 WBG-IMF Annual Meetings source of pride for all Arabs says Arab Parliament President

UAE hosting 2029 WBG-IMF Annual Meetings source of pride for all Arabs says Arab Parliament …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *