پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 4 خوارج دہشتگرد ہلاک – Pakistan

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کی کوشش کو ناکام بنا دیا، خارجی رہنما امجد عرف مزاحم سمیت 4 خارجی ہلاک کردیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امجد، خارجی نور ولی کا نائب اور رہبری شوریٰ کا سربراہ تھا، اور اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ امجد افغانستان میں رہ کر پاکستان مخالف کارروائیوں میں ملوث تھا۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستانی مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔



آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان سرزمین میں موجود فتنہ الخوارج کی قیادت پاکستان میں دراندازی کی کوششوں میں ملوث ہے،پااکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستانی مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسدادِ دہشتگردی آپریشنز بھرپور انداز میں جاری رہیں گے۔


Source link

Check Also

کراچی میں ای چالان سسٹم کی سنگین غلطی، شہری کو کسی اور کا چالان بھیج دیا – Pakistan

کراچی میں ای چالان سسٹم کی سنگین غلطی، شہری کو کسی اور کا چالان بھیج دیا – Pakistan

کراچی میں ٹریفک پولیس کے الیکٹرانک چالان سسٹم میں سنگین خامی سامنے آ گئی۔ شہری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *