پشاور: پبلک سروس کمیشن کے تحت امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

صوبائی دارالحکومت پشاور میں پبلک سروس کمیشن کے تحت امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، جس کا اطلاع 20 نومبر سے 4 دسمبر تک کیلئے موثر ہوگا۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت PMS اور دیگر تحریری امتحانات کے سلسلے میں امن و امان برقرار رکھنے، نقل کی حوصلہ شکنی اور امتحانی ماحول کو شفاف بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے، یہ پابندیاں 20 نومبر تا 04 دسمبر 2025 تک مؤثر رہیں گی۔
امتحانات کیے دوران امتحانی مراکز کے 200 میٹر تک عوامی اجتماعات، ہجوم اور غیر ضروری موجودگی ممنوع قرار دیدی گئی ہے، جبکہ غیر متعلقہ افراد کا مراکز میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔
اسلحہ اور ممنوعہ اشیاء ساتھ لانا بھی سختی سے منع کیا گیا ہے، ضعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 PPC کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Source link

Check Also

روسی جاسوس جہاز برطانوی سرحد میں داخل، برطانیہ کارروائی کے لیے تیار – World

روسی جاسوس جہاز برطانوی سرحد میں داخل، برطانیہ کارروائی کے لیے تیار – World

ایک روسی جاسوس جہاز نے پہلی بار لیزر کا استعمال کرتے ہوئے برطانیہ کے جنوبی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *