پہلا ٹی 20: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے ہرا دیا – Sports


راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کوشکست دے دی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص بلے بازی کے باعث ٹیم 195رنزکا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، بابر اعظم کم بیک میچ میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

سلمان علی آغا، حسن نواز اور فہیم سنگل ڈجٹ میں آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب37، صاحبزادہ 24 اور عثمان 12 رنز بنا سکے۔

195رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 139 رنز بنا سکی، پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 194 رنز بنائے۔

جنوبی افریقی بیٹر ریزا ہینڈرکس نے 60 ، لینڈا نے 33 اور زورزی نے 33 اور کم بیک میچ میں ڈی کوک نے 23 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 اور صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔


Source link

Check Also

کابل دہلی کے اشاروں پر چل رہا ہے، افغان حکومت کے پاس مذاکرات کا اختیار نہیں: خواجہ آصف – Pakistan

کابل دہلی کے اشاروں پر چل رہا ہے، افغان حکومت کے پاس مذاکرات کا اختیار نہیں: خواجہ آصف – Pakistan

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابل پر اثر و رسوخ رکھنے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *