پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کشیدگی برقرار، اسپیکر کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم – Pakistan


پنجاب اور سندھ حکومتوں کے درمیان سیلاب متاثرین کی امداد کے معاملے پر لفظی جنگ کے خاتمکے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے۔

پیپلز پارٹی نے پیر کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران احتجاج کرتے ہوئے واک آوٹ کیا ہے، اسی دوران حکومت نے اتحادی جماعت کو منانے کی کوشش کی اور اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات کی تفصیلات تو منظرعام پر نہیں آئیں البتہ وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے تصدیق کی ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا احتجاج اور پارلیمنٹ سے واک آؤٹ جاری رکھے گی۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طے تھی، تاہم وزیراعظم کے دورۂ ملائیشیا کے باعث یہ ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم منگل کو وطن واپس آ کر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے، تاکہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں آنے والے حالیہ سیلاب کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم کے معاملے پر تنازع شروع ہوا تھا۔

پیپلز پارٹی کا اصرار تھا کہ سیلاب متاثرین کو بے نظیر انکم اسپورٹ کے ذریعے امداد تقسیم کی جائے، جس کی پنجاب حکومت نے مخالفت کی تھی۔


Source link

Check Also

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *