پی ٹی آئی نے عمر ایوب کی ناہلی کے خلاف اپیلیں واپس لے لیں – Pakistan

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف دائر اپیلیں واپس لے لی ہیں۔

سپریم کورٹ میں عمر ایوب اور شبلی فراز کی ناہلی کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر علی خان نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب کی ہدایت پر ان کی نااہلی کے خلاف اپیل واپس لی جا رہی ہے، کیونکہ وہ خود ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔

اسی دوران شبلی فراز کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف دائر اپیل بھی واپس لے لی گئی، تاہم بیرسٹر گوہر نے شبلی فراز کی نااہلی کی اپیل پر عدالت سے نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی۔



عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 29 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ شبلی فراز کی خالی نشست پر 30 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں، اس لیے کیس 29 اکتوبر کو سنا جائے گا۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان نے سرنڈر کر دیا ہے؟ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے تاحال سرنڈر نہیں کیا۔

بیرسٹر گوہر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف اپیل بھی واپس لی جا رہی ہے، کیونکہ محمود خان اچکزئی کو لیڈر آف دی اپوزیشن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری ہو چکا ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے سوال کیا کہ حفاظتی ضمانت کے بعد کیا عمر ایوب نے سرنڈر کیا؟ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ سرنڈر نہیں کیا گیا اور کیس سول نوعیت کا ہے، فوجداری نہیں۔

جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ ضمنی الیکشن کب ہیں، جس پر بتایا گیا کہ 30 اکتوبر کو انتخابات ہوں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کے لیے بہت مختصر وقت ہے اور کیس 29 اکتوبر کو مقرر کر دیا گیا ہے۔


Source link

Check Also

انڈے فریج میں رکھیں یا نہیں؟ محفوظ رکھنے کا صحیح طریقہ جانیے – Life & Style

انڈے فریج میں رکھیں یا نہیں؟ محفوظ رکھنے کا صحیح طریقہ جانیے – Life & Style

انڈے ہماری روزمرہ غذا کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ ناشتے میں آملیٹ ہو یا بیکنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *