پی ٹی آئی نے پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی – Pakistan


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جائزہ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پارٹی آئین کو دیگر جماعتوں کے آئین کے مطابق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے بچنے کے لیے اصلاحات ضروری قرار دی گئیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی تیاری کی جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئینی جائزہ کمیٹی کو محدود وقت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کمیٹی کا کام 10 دن میں مکمل کیا جائے گا جب کہ آئین کا جائزہ لینے کے لیے اہم رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، ڈاکٹر عارف علوی، حامد خان، اسد قیصر، رؤف حسن اور فردوس شمیم نقوی بھی شامل ہیں۔


Source link

Check Also

فیض حمید بانی پی ٹی آئی سے متعلق بیان دیں گے: فیصل واوڈا کا دعویٰ – Pakistan

فیض حمید بانی پی ٹی آئی سے متعلق بیان دیں گے: فیصل واوڈا کا دعویٰ – Pakistan

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے آج نیوز کے پروگرام ’’رو برو ‘‘میں گفتگو کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *