پی ٹی آئی نے پنجاب کی عوام کو کل اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی – Pakistan

پی ٹی آئی نے پنجاب کی عوام کو کل اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی – Pakistan

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے پنجاب کی عوام کو اڈیالہ پہنچنے کی کال دے دی۔

عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ پنجاب سے میری گزارش ہے کہ 25 نومبر بروز منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر اکھٹے ہوں، ہم سب نے ایک آواز بن کر خان کی فیملی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات اُن کی فیملی کا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے جسے عدالتیں بھی تسلیم کرتی ہیں اور جیل مینوئل بھی اس کی اجازت دیتا ہے، انہوں نے اس بات پر روز دیا کہ ہمیں ان ملاقاتوں کو روکنے کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔





چیف آرگنائزر پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان کے اہلِ خانہ جب تک وہاں موجود ہوں، ہم نے اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا رہنا ہے، انہوں نے تمام ایم این اے، ایم پی اے، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداران، ورکرز اور تحریکِ انصاف کے درد مند سپورٹرز سے گزارش کی ہے کہ جب تک خان کے اہل خانہ وہاں موجود ہوں آپ نے موجود رہنا ہے۔

عالیہ حمزہ نے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ کم سے کم 4 کارکنان کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچیں۔


Source link

About The Republic

Check Also

Turkish president hails PM Shehbaz's peace efforts

Turkish president hails PM Shehbaz's peace efforts

Turkish president hails PM Shehbaz's peace efforts Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *