چائلڈ ابیوز مواد کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، اسلام آباد سے مرکزی ملزم گرفتار – Pakistan

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ ابیوز مواد کی تحقیقات میں مرکزی ملزم عاصم محمد قاسم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم ساتھی ملزمان کے ساتھ واٹس ایپ، ٹیلی گرام اور دیگر پلیٹ فارمز سے غیر اخلاقی مواد پھیلانے میں ملوث تھا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف چائلڈ ابیوز مواد کی تحقیقات میں اہم کامیابی ملی ہے۔ مرکزی ملزم عاصم محمد قاسم کو شناخت کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق چائلڈ پورنو گرافی کے واقعات کی تحقیقات میں آپریشن روڈز اور آئسبرگ کے دوران آسٹریلوی پولیس کے اشتراک انٹرپول اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس حاصل کی گئیں۔

رپورٹس میں ملوث گروپس رینبو اور مایلووڈولی کون کی نشاندہی ہوئی ہے، ملزمان واٹس ایپ، ٹیلی گرام اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے غیر اخلاقی مواد پھیلا رہے تھے۔



این سی سی آئی اے حکام کے مطابق مرکزی ملزم کا تعلق لاہور کے علاقے اچھرہ سے بتایا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے موبائل ڈیٹا، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے شواہد برآمد ہوئے ہیں جن میں نابالغ بچیوں کے استحصال سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر بھی شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم غیر قانونی مواد کی تیاری اور تقسیم میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کے بین الاقوامی روابط ساسّی اور“ٹوئنکل” جیسے صارفین سے ثابت ہوئے ہیں۔

تحقیقات کے دوران مزید ملوث افراد اور متاثرہ بچوں کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقدمے کی تفصیلات متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئی ہیں۔ انسپکٹر اقرام مقدس کی نگرانی میں کیس کی تفتیش جاری ہے۔


Source link

Check Also

Invest in Sharjah: Sharjah attracted investments worth USD 1.5 billion during H1-2025

Invest in Sharjah: Sharjah attracted investments worth USD 1.5 billion during H1-2025

Invest in Sharjah: Sharjah attracted investments worth USD 1.5 billion during H1-2025 Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *