خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور گیٹ سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تاہم سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
جمعے کو ڈیرہ اسماعیل خان میں رتہ کلاچی پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پولیس ٹریننگ سینٹر کے گیٹ سے ٹکرادی۔
دھماکا اتنا شدید تھا کہ گھروں کی دیواریں تک لرز اٹھیں، جس کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ دہشت گردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ بھی گئی۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے پولیس ٹریننگ سینٹر داخل ہونے کی متضاد اطلاعات ہے، ڈی پی او، آر پی او، اسٹیشن کمانڈر اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator
