ڈیرہ مراد جمالی؛ پولیس کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی – Pakistan

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مین بازار میں مسلح افراد نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اُدھر نصیرآباد کے علاقے الطاف آباد میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے ٹرین پر چار راکٹ فائر کیے۔

تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایف سی اور پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔



تفصیلات کے مطابق حملے کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے اور جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔


Source link

Check Also

کراچی کے تاریخی کینٹ اسٹیشن کا نقشہ تبدیل، جدید سہولیات متعارف – Pakistan

کراچی کے تاریخی کینٹ اسٹیشن کا نقشہ تبدیل، جدید سہولیات متعارف – Pakistan

پاکستان ریلوے نے کراچی کے تاریخی کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *