کراچی: سبق یاد نہ کرنے پر استاد کا بچے پر تشدد، ڈنڈا مارنے سے سر کی ہڈی ٹوٹ گئی – Pakistan


کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سبق یاد نہ کرنے پر مدرسے کے استاد نے 6 سالہ بچے پر تشدد کیا اور ڈنڈا مار ا جس سے بچے کے سر کی ہڈی ٹوٹ گئی جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاری کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر عزیز بروہی گوٹھ میں قاری اللہ بچایو نے بچے حسن کے سر پر ڈنڈا مارا، جس کے نتیجے میں اس کے سر کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

واقعے کی خبر نشر ہوتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاری کو گرفتار کرکے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی لیاری کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مدرسے سے قاری واصف کو گرفتار کیا، جس نے تشدد کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کمسن بچہ کئی دنوں سے سبق یاد نہیں کررہا تھا جس پر غصے میں آکر بچے کو مارا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، بچے کو پڑھائی کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔


Source link

Check Also

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *