کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں لگی آگ بےقابو، شہر بھر کے فائر ٹینڈرز طلب – Pakistan


کراچی کے علاقے لانڈھی کی گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی، جسے تیسرے درجے کی آگ قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے گئے ہیں۔

کراچی کے صنعتی علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں جمعرات کے روز لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے اور پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ اس وقت 10 فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ حکام نے آگ کی شدت کے باعث اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا گیا ہے۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے شہر بھر سے مزید فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا ہے تاکہ آگ بجھانے کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔


Source link

Check Also

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *