کراچی میں آلودگی کے اثرات کم کرنے کا منفرد منصوبہ: کن خاص درختوں کا نیا جنگل آباد کیا جارہا ہے اور کہاں؟ – Pakistan

کراچی میں آلودگی کے خلاف ایک اہم ماحولیاتی مشن جاری ہے جس کے تحت انڈس ڈیلٹا کے علاقے حجامڑو کریک میں مینگروز کے وسیع جنگلات آباد کیے جا چکے ہیں۔

شہر قائد سے تقریباً 200 کلومیٹر دور واقع اس علاقے میں 18 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر مینگروز کے درخت لگائے گئے ہیں، جو نہ صرف آلودگی کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ہیں بلکہ یہ کاربن جذب کرنے کی انتہائی زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں، جو عام پودوں کے مقابلے پانچ گنا زیادہ ہے۔ اس جنگل کی بحالی سے فضا میں موجود نقصان دہ کاربن کی مقدار میں نمایاں کمی آئے گی اور ماحولیاتی توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مینگروز کے یہ درخت سمندر کو آگے بڑھنے سے روکتے ہیں، ساحلی پٹی کو کٹاؤ سے محفوظ رکھتے ہیں اور شدید سمندری طوفانوں کے دوران ساحلی آبادیوں کے تحفظ کے لیے قدرتی ڈھال کا کردار ادا کرتے ہیں۔



سندھ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے نمائندے رفیع الحق کے مطابق، حجامڑو کریک دنیا کا سب سے بڑا مینگرو ریسٹوریشن پروجیکٹ ہے، جہاں کاربن کریڈیٹ جنریٹ ہوتے ہیں، جو عالمی ماحولیاتی منڈی میں پاکستان کے لیے ایک فائدہ مند مالی ذریعہ ہے۔

ڈی ایف او کوسٹل رائٹ بینک کے شہزاد صادق نے مزید بتایا کہ مینگروز کی موجودگی سے ماحولیاتی فوائد کے ساتھ ساتھ مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا، کیونکہ اسی علاقے میں سوہا مچھلی کی پیداوار بڑی مقدار میں ہوتی ہے، جو پاکستان کے لیے قیمتی زرمبادلہ کا ذریعہ ہے ۔ دریائے سندھ کا پانی ڈیلٹا میں جاری رہنا مینگروز کی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔


Source link

Check Also

مدارس اور مساجد کی خودمختاری برقرار رہے گی، وزیر داخلہ کی علمائے کرام کو یقین دہانی – Pakistan

مدارس اور مساجد کی خودمختاری برقرار رہے گی، وزیر داخلہ کی علمائے کرام کو یقین دہانی – Pakistan

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مفتی منیب الرحمن اور سنی تحریک کے سربراہ ثروت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *