کراچی میں سی بریز کی وجہ سے کہیں تیز کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری – Pakistan

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔

شاہراہ فیصل، نرسری، طارق روڈ پر بوندا باندی ہوئی ہے۔ بہادرآباد، گلشن اقبال، صدر، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، جمشید روڈ پر بھی ہلکی بارش دیکھنے کو ملی ہے۔

سولجربازار،گلستان جوہر، لیاقت آباد و دیگر علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔



چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر کے مطابق کراچی میں مون سون کا اسپیل ختم ہو چکا ہے اور فی الحال صرف سمندری ہواؤں (سی بریز) کے باعث مقامی بادل بن رہے ہیں، جس کے نتیجے میں 2 سے 4 ملی میٹر تک ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر کا کہنا ہے کہ شہری اطمینان رکھیں، کراچی میں مون سون کا کوئی نیا اسپیل نہیں آ رہا۔ یہ صرف لوکل سسٹم کی بارش ہے جو کل تک جاری رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ بارشوں کی شدت معمولی ہے اور 4 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان نہیں۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور غیر ضروری افواہوں سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔


Source link

Check Also

پانچ چیزیں جو کبھی بھی آپ کے خواب میں نظر نہیں آتیں – Trending

پانچ چیزیں جو کبھی بھی آپ کے خواب میں نظر نہیں آتیں – Trending

خواب اکثر عجیب و غریب ہوتے ہیں۔ کہیں آپ اُڑ رہے ہوتے ہیں تو کبھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *