کرکٹر ابرار احمد آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے – Life & Style

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر اور 27 سالہ کھلاڑی ابرار احمد آج باضابطہ طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

ابرار کی شادی کی تقریبات گزشتہ شب مہندی کے ساتھ شروع ہو چکی تھیں، جس کی کچھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں، جہاں ابرار سبز شلوار قمیض میں نظر آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابرار کا نکاح پہلے ہی ہو چکا ہے اور آج دلہن کو گھر لے جائیں گے۔ ان کا ولیمہ چھ اکتوبر کو کراچی میں ہوگا۔

ابرار احمد نے پہلی مرتبہ 2017 میں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اس کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو 2022 میں انگلینڈ کے خلاف کیا ۔ یہ سیریز بھی تاریخی تھی کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال کے بعد پاکستان میں آ کر کھیلی تھی۔

ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی اہلیہ ان کے والدین کی پسند ہیں اور یہ رشتہ دونوں خاندانوں کی رضامندی سے طے پایا ہے۔



اب ابرار احمد نہ صرف اپنی ذاتی زندگی کے نئے سفر میں داخل ہو رہے ہیں بلکہ وہ پاکستان کی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ سیریز میں بھی حصہ لیں گے۔ کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین شادی اور کھیل دونوں میں ابرار کے کامیاب سفر کی دعا کر رہے ہیں۔


Source link

Check Also

جاب انٹرویوز میں سب سے زیادہ دھوکہ دینے والے بھارتی ہیں: ہائرنگ مینیجر کا انکشاف – Trending

جاب انٹرویوز میں سب سے زیادہ دھوکہ دینے والے بھارتی ہیں: ہائرنگ مینیجر کا انکشاف – Trending

ایک ہائرنگ مینیجر نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے انٹرویوز میں سب سے زیادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *