کوئٹہ: ایک ہی دن میں دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام، 2 افراد زخمی – Pakistan

کوئٹہ میں ہفتے کے روز دہشت گردی کے تین حملے ناکام ہوگئے۔ ان حملوں کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دہشت گردوں نے ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے بعد اِس ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کو مرمت کے بعد بحال کر دیاگیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔





دوسری جانب قمبرانی روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جن میں دو راہگیر زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق پہلا دھماکا انگوری باغ کے قریب چیکنگ کے لیے قائم ناکے پر ہوا۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے ہی تھے کہ دہشت گردوں نے قریب ہی اللہ والی مسجد کے نزدیک موٹرسائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم کو بھی دھماکے سے اڑا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


Source link

Check Also

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *