کینیا میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 26 ہوگئیں – World

کینیا میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 26 ہوگئیں – World

مغربی کینیا کی رِفٹ ویلی میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکومتی ترجمان آئیزک مواورا نے بتایا کہ یہ المناک واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جس کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔

حکام کے مطابق الگئیو ماراکویٹ کاؤنٹی میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد تاحال 25 افراد لاپتہ ہیں جب کہ 26 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جن میں سے بیشتر اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے فوجی طیارے اور آفات سے نمٹنے والے ماہرین تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ ملبے تلے دبے افراد کو جلد از جلد نکالا جا سکے۔

کینیا میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ ماہرین موسمیاتی تبدیلی اور غیر معمولی موسم کو قرار دیتے ہیں۔


گزشتہ سال وسطی کینیا میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے 61 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

پڑوسی ملک یوگنڈا کی مشرقی وادیوں میں بھی حالیہ ہفتوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یوگنڈا ریڈ کراس کے مطابق دونوں ممالک میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے خطرات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خطرناک علاقوں سے دور رہیں اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔


Source link

About The Republic

Check Also

Artemis II astronauts safely back on Earth after historic trip around moon

Artemis II astronauts safely back on Earth after historic trip around moon

Artemis II astronauts safely back on Earth after historic trip around moon Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *